تربت، آپریشن کے دوران ایف سی نے 2 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا

02:55 PM, 21 Nov, 2017

تربت: فسادیوں کو چن چن کر ماریں گے وطن کے محافظوں نے عہد کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت کے علاقے پنوڈی میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 شرپسند مارے گئے ۔

شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا اور 3 اہلکار زخمی ہیں ۔ اس واقعے کے بعد ایف سی کے آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے بلوچستان کے ضلع تربت سے گزشتہ ہفتے 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب کہ تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں