مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

02:51 PM, 21 Nov, 2017

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور بھارتی فورسز نہتے شہریوں پر گولیاں برسانے سمیت پیلٹ گن کا بھی استعمال کرکے انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے۔بھارتی فورسز نے تازہ کارروائی کی جس میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں سرچ آپریشن کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ پانچ روز میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 11 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں