”کانٹا لگا “ گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی” شیفالی“ اب کس حال میں ہے ؟

02:40 PM, 21 Nov, 2017


ممبئی : بھارت سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے ایک گانے " " کانٹا لگا " سے شہرت پانے والی شیفالی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں ہیں ، اس گانے کے بعد شیوالی ایک فلم مجھ سے شادی کرو گی میں آئی ، 

جبکہ تیسری کوشش میں وہ معروف پروگرام "نچ بلیئے " میں دکھائی دی تھی ، 

2014 میں شیفالی نے نچ بلیئے میں اپنے ڈانس پارٹنر پراگ تیاگی سے شادی کر لی ۔

واضح رہے شیفالی نے 2002 میں بھی شادی کی تھی جو 2009 میں طلاق پر منتج ہوئی تھی۔

دوسری شادی کے بعد سے لیکر اب تک شیوالی کو کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ پردو سکرین پر نظر نہیں آ رہی ہے۔ 

شیوالی کے مداحوں کا کہناہے کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی دوبارہ پردہ سکرین پر دیکھنے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں ۔

اور امید ہے وہ جلد اپنی پسندیدہ اداکارہ کو پردے پر دیکھ سکیں گے ،

مزیدخبریں