ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان کو کون نہیں جانتا مگر ان کے کی بہن کے بارے میں ان کے قریبی افراد کے علاوہ بہت کم مداح ہی جانتے ہیں جی ہاں ۔ شاہ رخ خان کی ایک بہن بھی ہیں جن کی شکل ان سے ملتی ہے ۔
تاہم شاہ رخ کی بہن جن کا نام شہناز لالہ رخ خان ہے ذہنی بیماری کے باعث فوٹوگرافروں کی نظروں سے اوجھل ہی رہتی ہیں ، تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن لا لہ رخ کی اپنے والد کی وفات کے بعد شدید ڈپریشن کا شکا ر ہو گئی تھی ،
شاہ رخ خان کا کہناہے کہ دراصل 1981 میں جب ان کے والد کا انتقا ل ہو ا تو لالہ رخ شہر سے باہر تھی لیکن جب وہ گھر داخل ہو ئی تو والد کی میت پڑ ی دیکھ کر شدید صدمے کا شکار ہو گئی ۔
جس کے بعد اس کا دو سال تک علاج ہوتا رہا مگر وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکی ۔ اس صدمے نے ان کی بہن کی زندگی بدل کر رکھ دی ، شاہ رخ خان اپنی بہن کا علاج سویٹزر لینڈ سے بھی کرواتے رہے ۔
وہ جب "تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم " کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو ساتھ ہی ان کی بہن کا علاج قریبی ہسپتا ل میں ہوتا رہا ،شاہ رخ کا مزید کہناہے کہ ان کی بہن ان کے ساتھ ان کے گھر "منت " میں رہ رہی ہیں ،
تاہم وہ کم ہی لوگوں سے ملتی ہے ۔
۔۔۔
،،،،،۔۔۔
۔۔۔۔۔۔