سانحہ تربت میں اہم پیشرفت، گوجرانوالہ سے 7 انسانی سمگلرز گرفتار

01:55 PM, 21 Nov, 2017

گوجرانوالہ: تربت سانحہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تربت میں بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

ایف آئی اے ٹیم نے گوجرانوالہ میں بڑی کروائی کی اور 7 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 142 پاکستانی پاسپورٹ، جعلی مہریں اور تصاویر برآمد ہوئیں۔

ملزمان جعلی ویزے بنا کر ملزمان کو بیرون ملک بھیجواتے تھے۔ گروہ کا مرکزی ملزم محمد حسنین اور افضال احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں