بل کلنٹن پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے، حسیناؤں نے رقم کا تقاضا کر ڈالا

12:42 PM, 21 Nov, 2017

لندن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔ 4 حسیناؤں نے رقم کا تقاضا کر ڈالا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پول کھولنے کی دھمکی دے دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے 4 خواتین نے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کلنٹن نے رقم ادا نہ کی تو وہ سارے پول کھول دیں گی۔ رقم کا مطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلے بوائے ران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔ اخبار کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت سامنے نہیں آئی۔ہلیری دھمکیاں دینے والی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نےمنع کر دیا تھا۔

جنسی اسکینڈل کے معاملے میں پاؤلا جونز سے جان چھڑانے کے لیے بل کلنٹن 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر دے چکے ہیں۔ بل کلنٹن پر برکل کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کرنے اور اس کے طیارے میں سفر کا الزام ہے۔ امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی ملازمہ مونیکا لیونسکی سے جنسی اسکینڈل میں بدنام رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں