سٹیو بکنر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ! بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی !

12:40 PM, 21 Nov, 2017

 لاہور: لیجنڈری  امپائر اسٹیو بکنر  کو تو سب جانتے  ہوں گے ۔ انہوں نے ایمپائرنگ کے دوران اپنے فیصلوں سے ساری دنیا کے دل جیت لیئے تھے اپنے دور کے بہترین ایمپائر نے اب ایسی بات کہہ دی ہے کہ انہوں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ویسٹ انڈین ایمپائر نے بھارت سمیت دنیا کی  تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ  دیدیا۔ اب ان کادل ایک بار پھر امپائرنگ کے لئے مچلنے لگا  ہے  کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کرنے  کی خواہش  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے 71 سالہ سٹیو بکنرنے کہا کہ بھارت سمیت دنیا کی تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے ۔ 128 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھنے والے شہرہ آفاق امپائر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔یاد رہے کہسٹیو بکنر نے آخری بار 2004ء میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں امپائرنگ کی  تھی  ۔

مزیدخبریں