طالبہ کو نازیبا میسج بھیجنے والے سکول پرنسپل کے بارے میں ہوشرباءانکشاف سامنے آگیا

طالبہ کو نازیبا میسج بھیجنے والے سکول پرنسپل کے بارے میں ہوشرباءانکشاف سامنے آگیا

میلسی : دسویں جماعت کی طالبہ کو گندے میسج بھیجنے والے سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ سکول بھی بند کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میلسی میں ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل توقیر چاولہ کی آنکھوں سے ٹپکتی ہوس نے دسویں کلاس کی طالبہ کو تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ استاد جیسا شفیق اور مہربان بہروپ لیے ہوئے یہ ہوس کا پجاری اپنی طالبہ کو موبائل فون پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجتا رہا۔

جس پر طالبہ نے پہلے تو درگذر کیا لیکن جب معاملہ حد سے بڑھا تو اس نے سکول آنا ہی ترک کردیا اور اپنے والدین سے پرنسپل کی شکایت کی۔ طالبہ کے والدین نے پرنسپل کے رویے کے خلاف ای ڈی او وہاڑی کو درخواست دی۔

جس پر ای ڈی او نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے سکول سیل کردیا۔ ای ڈی او کی جانب سے سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔