جھوٹ کی منفی سیاست عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے، شہباز شریف

12:17 PM, 21 Nov, 2017

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ، کیونکہ جھوٹ کی منفی سیاست عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔اپنے ایک  بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ (ن) لیگی دور حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں،کیونکہ جھوٹ کی منفی سیاست عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے، ان شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی،جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

مزیدخبریں