گوادر میں یہ نہیں ہونے دیں گئے،پاکستان نے چین کو انکار کر دیا
اسلام آباد:پاکستانی حکام نے چینی رقم کے پاکستان میں استعمال کے امکان کو مسترد کر دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چینی حکام کی گوادر کے علاقے میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کر دیا،پاکستانی حکام کا کہنا ہے ایسی کوئی بھی کوشش پاکستانی کرنسی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
پاکستان حکام نے سی پیک کے تحت ہونے والی مٹینگ میں اپنے موقف کو واضح انداز میں پیش کیا ہے،چین اپنی پالیسی کے مطابق پاکستان میں چینی کرنسی کو متعارف کروانا چاہتے ہیں جس کی بنیادی وجہ چینی حکام امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے سے پیدا ہونے والے تناسی فرق سے بچنا چاہتے ہیں ،تاہم دونوں طرف کے حکام کرنسی کے تبادلہ کا معاہد ہ پہلے سے موجود ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اس کرنسی کے استعمال پر آمادہ ہو جائے تو اسکو فائنل ڈرافٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا،دوسری طرف پاکستان حکام کا کہنا کہ چین کی طرف سے یہ ڈیمانڈ پہلے بھی کی جاچکی ہے تاہم اب دوبارہ سے چین کی حکومت نے اپنے اس مطالبے کو دوبارہ دہرایا ہے۔