سڈنی : ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے آسٹریلوی بورڈ نے دنیا کے تیز ترین اتھلیٹ یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔یوسین بولٹ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے دوران بہتر طریقے سے دوڑنا سکھا رہے ہیں ۔
دنیا کے تیز ترین انسان نے ایک انٹریومیں کہا ہے کہ’’ کرکٹ کے حوالے سے جو ایک بات میں نے نوٹس کی ہے وہ یہ ہے کہ کرکٹر کو ہر شعبے میں تباہ کن ہونا چاہیے اور میرا خیال ہے کہ جب بات دوڑنے کی آتی ہے تو کھلاڑیوں میں وہ بات نہیں ہوتی جو ہونی چاہیے‘‘۔واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یوسین بولٹ کی توجہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے پر مرکوز ہے
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی حریف ٹیم انگلینڈ کیخلاف نفسیاتی برتری حاصل کرنے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ۔