پی ایس ایل کا میچ کوئٹہ میں بھی کروایا جائے : میر مجیب الرحمان

09:55 AM, 21 Nov, 2017

کوئٹہ : کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچ کیلئے آوازیں اٹھنے لگی ہیں ۔  بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمان نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کا ایک میچ کروانے کی خواہش کااظہار کر دیا۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمان کہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام اپنی ٹیم کوکھیلتے دیکھناچاہتے ہیں،صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہترہو چکی ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کم از کم ایک میچ کوئٹہ میں منعقدکیاجائے۔میر مجیب الرحمان کہتے ہیں کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچ کیلئے مکمل سیکیورٹی دیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے سال فروری میں منعقد ہونا ہے ،جس کے دونوں سیمی فائنلز لاہور جبکہ فائنل کراچی میں کروانے کا اعلا ن پی سی بی پہلے ہی کر چکا ہے۔

مزیدخبریں