کتا پالنے سے آپ جان لیوا بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ،ماہرین

09:47 AM, 21 Nov, 2017

سویڈن :کتا پالنا صرف شوق نہیں ہے بلکہ کتے آپ کو بہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ کتے پالتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں یا دوسری بیماریوں سے موت واقع ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کتے انسانوں کے سماجی رابطے اور خوشی میں اضافہ کرتے ہیں جس کے باعث نہ صرف مالکان کے اندر  بیکٹریا کا مائیکرو بایوم تبدیل ہو جاتا ہےبلکہ دل کی بیماریوں اور موت واقع ہونے  کا خطرہ  کم ہو جاتا ہے ۔

تحقیقی ٹیم نے اپنے تحقیق کے نتائج میں بتایا کہ کو افراد کتے پالتے ہیں ان میں موت کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوتا جبکہ دل کے دورے کا خطرہ 11 فیصد تک کم نظر آیا ہے۔اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کتا ایک وفادار جانور ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کا رکھوالا اور بیماریوں میں کمی کا بھی موجب ہے۔

مزیدخبریں