اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)کے چےئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے،ملک میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے اورکرپشن سے نبرد آزما ہونا ایک بڑا چیلنج ہے۔ نوجوان ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے زیر اہتمام’’کرپشن کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد موجود تھی ۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت ترقی پذیر ممالک میں کرپشن زیادہ ہے جو سوسائٹی اور گورننس پر اثر انداز ہوتی ہے اور کرپشن سے سب سے زیادہ نوجوانوں پر منفی اثر پڑتا ہے جس سے نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی کے لیے اے ٹی ایم مشینز، ڈرائیونگ لائسنس اور نیشنل ٹیمز کے ذریعے بھی پیغام دیا ہے جبکہ ہم نے مختلف یونیورسٹیز سے درخواست کی کہ کرپشن کی آگاہی کے حوالے سے کام کریں اس حوالے سے قائد اعظم یونیورسٹی نے قدم اٹھایا جو قابل تحسین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں،دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کرپشن ایک اہم مسئلہ ہے اورملکی ترقی کے لیے کرپشن کاخاتمہ بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں نے کرپشن پرکافی حد تک قابو پایاہے،غیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی سماجی ترقی کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیرہے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اور نجی شعبے میں اختیارات کے غلط استعمال سے کرپشن جنم لیتی ہے،کرپشن ایک زہرہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صرف حکومت نہیں بلکہ نوجوانوں کے کردار سے کرپشن ختم ہو سکتی ہے،کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب زیرو ٹالرنس پرکام کررہاہے،کرپشن معاشرے اورگورننس پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہے،قومی شناختی کارڈاورڈرائیونگ لائسنس پرکرپشن سے انکارکا پیغام درج کرنا شروع کردیاہے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے بھی خطاب کیا ۔
ملک میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ، قمر زمان چوہدری
قومی احتساب بیورو (نیب)کے چےئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے،ملک میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے اورکرپشن سے نبرد آزما ہونا ایک بڑا چیلنج ہے
10:22 PM, 21 Nov, 2016