لاہور: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف تین سال تک دشمن کے لئے خوف کی علامت بنے رہے ۔
"دی سیاٹل ٹائمز" نے لکھا پاکستانی آرمی چیف کے الوداعی دوروں کا آغاز پاکستان میں جمہوری عمل کی علامت ہے۔
"دی نیو یارک ٹائمز " نے جنرل راحیل شریف کے اختتامی دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب جمہوری حکومت کے مطابق فیصلے ہونا خوش آئند بات ہے ۔
" ڈیلی میل "کے مطابق پاکستان میں ہم آہنگی کی فضا قابلِ تحسین ہے ۔ دشمن بھی آرمی چیف کو سراہے بغیر نہ رہ سکا،بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے سپہ سالار کے ملازمت پر اصولی موقف کی تعریف کی۔