نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے مسلح افواج سے کہا ہے کہ کسی کے پاس بھی کلاشنکوف دیکھو اسے گولی مار دو ،بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی اے کے 47 مشین گن یعنی کلاشنکوف اٹھائے نظرآئے ،اسے گولی سے اڑا دو کیونکہ بظاہران کا کوئی اچھاارادہ نہیں اس سے پہلے کہ وہ تمہیں مارے،فوج اسے مار دے.
بی جے پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ ریمارکس دیئے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے سرجیکل ا سٹرائیکس کیے تھے لیکن صرف ان کی حکومت نے جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں جب سے مودی کی حکومت آئی ہے ،سرحدوں ہر توجہ دی ہے ،وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 1986 میں بوفورس اسکینڈل کے بعد کانگریس حکومت میں اسلحے کی خریداری کی ہمت نہیں تھی اب 30 سال بعد انہوں نے خود کار توپیں خریدنے کی منظوری دی ہے. اس کے علاوہ بھارت میں تیار دفاعی سازوسامان کی مہم بھی شروع کی ہے. فضائیہ میں تیجاس اسکواڈرن کو شامل کیا گیا ہے. دوسری منوہر پریکر نے لڑاکا طیارے تیجاس کو فرانسیسی ساختہ جنگی طیارے رافیل کا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی جنگی طیارے کا مقابلہ کر سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ یہ 450کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے جب کہ رافیل نو سو کلومیٹر کی رفتار سے اڑ سکتا ہے جس کی وجہ اس کے دو انجن ہیں۔