چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے,سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیاہے . جو قابل تحسین ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے جو ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے,سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیاہے . جو قابل تحسین ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے جو ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے ۔ قوم جنرل راحیل شریف کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے دور میں نہ صرف ملک کو درپیش اندرونی خطرات کو دورکرنے کے لیے جرأت مندانہ پالیسی اختیار کی بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا ۔

انہوں نے کہاکہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بجائے اگر قوم کے دل و دماغ میں جگہ بنائی جائے تو وہ کہیں زیادہ بہتر ہے جس کی بہترین مثال چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیش کی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قومی اداروں کے سربراہان کو اس مثال کو مشعل راہ بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک فرد کے بجائے اجتماعی بصیرت پر انحصار کرناچاہیے ۔ فرد واحد کی پالیسیاں جمہوریت اور سیاست سمیت ہر جگہ ہمیشہ مسائل کا سبب بنتی ہیں ۔