پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والے جلسے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نےسریوں کے وار کرتے ہوئےخواتین اور بچوں کو زخمی کر ڈالا۔
ریپبلک اسکوائر میں فرانس کی متعدد تنظیموں کے تعاون سے"دہشت گردی پر لعنت و ملامت ، جمہوریت کی دعوت"کے زیر عنوان منعقدہ جلسے سے قبل PKK کے ایک گروہ نےدھاوا بولتے ہوئے وہاں پر موجود منتظمین پر تیل بموں، سریوں اور آتش گیر مادے کےساتھ حملہ کیا۔
اس واقع میں 15 افراد زخمی ہو گئے جبکہ جلسے کے منتظمین کی تین کاروں کو تباہ کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ PKK کے گروہ کا مقصد ، جلسے شروع ہونے سے پیشتر عوام کو حراساں کرتے ہوئے جلسے کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔
مذکورہ حملے کے خلاف سیکورٹی قوتوں نے مداخلت کی اور حملہ آوروں کی اکثریت کو حراست میں لے لیا۔