عدالت فاروق ستاراوردیگرملزمان کی عدم گرفتاری پر برہم

06:45 PM, 21 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی کی انسدا دہشت گردی عدالت میں میڈیا ہاؤسز پر حملے، بغاوت اور دہشت گردی کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران فاروق ستار اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر جج نے تفتیشی افسر کی سرزنش کی ۔
عدالت کا کہناتھا کہ فاروق ستار روز میڈیا پر آتے ہیں جبکہ آپ کہتے ہیں وہ مل نہیں رہے، اگر آپ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کر سکتے ، تو ہم راؤ انوار سے گرفتار کروالیتے ہیں، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ صبح چھ بجے فاروق ستارمل جائیں گےانہیں جلد گرفتار کیا جائے۔
عدالتی حکم پر مفرور ملزمان کے خلاف چار اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرادیئے گئے ۔ 

مزیدخبریں