لاہور: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 973 ویں عرس کا آخری روز ہے۔دربار پرحمدوثناء ،نعت خوانی اور قوالی کی محفلیں جاری ہیں۔ ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہیں۔
حضرت علی بن عثمان ہجویری عرس کے آخری روز رونقیں عروج پر ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے آئے ہزاروں زائرین میں سےکوئی درود و سلام پیش کر رہا ہے تو کوئی حمد و ثناءمیں مصروف ہے۔
زائرین میں لنگرتقسیم کیاجارہاہے۔جسے عقیدت مند ثواب کی نیت سے کھارہے ہیں۔ جامع مسجد داتا دربار میں خصوصی محافل میں علمائے کرام حضرت علی بن عثمان ہجویریؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔