یمن میں فائر بندی کی پاسداری کی جا رہی ہے‎

05:17 PM, 21 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

صنعا: خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں متحارب فریقین کی جانب سے اڑتالیس گھنٹوں کی جنگ بندی کا پہلے دن بغیر کسی بڑی خلاف ورزی کے گزر گیا۔ یہ جنگ بندی ہفتہ، انیس نومبر کی دوپہر شروع ہوئی تھی۔ سعودی عسکری اتحاد نے اس فائربندی کے وقفے میں اضافے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

صنعاء سے نیوز ایجنسی اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد کوئی بھی جنگی طیارہ یمنی دارالحکومت کی فضا میں دکھائی نہیں دیا۔ اسی طرح حالیہ ایام میں فضائی حملوں کا تواتر سے نشانہ بننے والا شہر تعز بھی نسبتاً پرامن دکھائی دیا ہے۔

تیسرے بڑے یمنی شہر تعز میں محدود پیمانے پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مزیدخبریں