تہران: ایران میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السام کا چہلم خاص مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے-
اربعین حسینی کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں میں عزاداری اور سینہ زنی کا سلسلہ گذشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا جو آج بھی جاری ہے -اربعین حسینی کےموقع پرایرانی یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ تہران میں واقع حسینہ جماران پہنچے اور رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ کے سامنے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی-
دارالحکومت تہران میں اربعین حسینی کے موقع پر طویل جلوس اور پیدل مارچ کے بھی پروگرام بھی منعقد کئے - اربعین حسینی کی مناسبت سے اس سلسلے میں عزاداران حسینی ، تہران میں واقع امام حسین اسکوائر سے امام زادہ حسن اور جمہوری اسکوائر سے حضرت شاہ عبدالعظیم کے روضے تک طویل جلوس نکالے گئے جو کئی کلومیٹر کی مسافت پیدل طے کرکے حضرت عبدالعظیم کے روضے پر پہنچے-
آج ایران میں بیس صفر ہے اور یہاں نواسہ رسول حضرت امام حسین کا چہلم منایا جا رہا ہے جبکہ کربلاء معلی میں پیر کو اربعین ہے - عراق میں اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے اب تک بیس لاکھ سے زیادہ ایرانی عراق پہنچ چکے ہیں-