لیما: امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ روز پیرو کے دارالحکومت لیما میں نوجوان نسل سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار کے قریب شرکا سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں قبل از وقت اندازے لگانا ایک درست عمل نہیں ہے کیونکہ حتمی رائے اُسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب اُن کی انتظامیہ کاروبارِ حکومت سنبھال لے گی۔
ایشیا اکنامک سمٹ کے حاشیے میں امریکی صدر اور پیرو کے نوجوانوں کی ملاقات مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی۔ اس خطاب کو اُن کا کسی بھی غیر ملک میں آخری عوامی خطاب قرار دیا گیا ہے۔