پشاور:چہلم حضرت امام حسین کاجلوس محلہ حسینیہ سے برآمد ہوکرامام بارگاہ ست گراں پر اختتام پذیر

01:36 PM, 21 Nov, 2016

پشاور:چہلم امام حسین کے حوالے سے پشاور کے محلہ حسینیہ سے جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ست گراں پر اختتام پزیر ہوا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے حوالے سے شبیہہ و ذوالجناح کا ماتمی جلوس امام بارگاہ لعل شاہ سے برآمد ہوا ، عذادار اس دوران سینہ کوبی کرتے رہے ۔جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات گئے گئے تھے،اس موقع پر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے ،جلوس کے شرکاءمیں نیاز بھی تقسیم کی جاتی رہی ۔پشاور میں چہلم امام حسین کے موقع پر جہاں سکیورٹی الرٹ تھی وہاں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

 عبدالقیوم آفریدی نیو نیوز پشاور 

مزیدخبریں