لیبیا: جنوبی علاقے میں ایک بندر کے ایک لڑکی کا سکارف اتارنے پر شروع ہونے والے ہنگاموں میں 16 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا کے علاقے میں سکول جانے والی ایک لڑکی کا سکارف ایک دوسرے قبلے کے شخص کے پالتوں بندر نے اتار دیا ،بس پھر کیا تھا ،جیسے ہی لڑکی کے قبیلے والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔جس کے بعد ہنگاموں کا نہ رکنے کا والا سلسلہ شروع ہو گیا۔تازہ ترین خبریں آنے تک 16سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 50سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔