سگنل پرنہ رکے توجرمانہ ،رک گئے تو ڈبل جرمانہ :لاہورمیں دن دیہاڑے شہری لُٹنے لگے

01:18 PM, 21 Nov, 2016

لاہور:ٹریفک سگنل پرنہ رکے توجرمانہ ،رک گئے تو ڈبل جرمانہ بھی دینا پڑسکتا ہے۔جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے لاہور میں جہاں دن دیہاڑے سرعام پُررونق ٹریفک سگنل پر2موٹرسائیکل سوارکار سواروں کو لوٹ رہے ہیں۔یہ واقعہ فیصل ٹاؤن میں پیش آیا۔

لوٹ مار کی فوٹیج نیونیوزنے حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق 3 ڈاکو اشارے پرایک کارسوار کو روک کرڈکیتی کی واردات کرتے ہیں۔ڈاکوؤں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھاتھا ۔

2 ڈاکو گن پوائنٹ پرچھینا جھپٹی کرتے رہے، ہیلمٹ میں موجود ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ارد گرد نگرانی کرتا رہا،ڈاکو کھلے عام اسلحہ لہراتے رہے،واردات کے بعد وہ اطمینان سے فرار ہوگئے۔

مجاہد،ڈولفن اورپیروز فورس کے ہوتے ہوئے سرعام لوٹ مار نے پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں۔واردات کے بعد شہری خوفزدہ ہیں۔

ویڈیو دیکھیں 

مزیدخبریں