مانگا منڈی: حکومت صحت تعلیم اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف گامزن کر رہی ہے۔ 2018تک تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر دیںگے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر و ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر مانگامنڈی میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ مانگامنڈی میں 31کنال پر مشتمل اراضی پر 19کروڑ کی لاگت سے گرلز ڈگری کالج کی تعمیر شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک وڈیروں نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ اب غریبوں کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مانگامنڈی میں ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جس میں ہسپتال ، 1122کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔ ان میں کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔