پیرس :فرانس کے کنزریویٹو پرائمری انتخابات کے سلسلے میں 10229پولنگ اسٹیشنز میں سے 9ہزار 36 پولنگ اسٹیشن کے نتائج جای کر دیئے گئے ہیں۔ایک غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانس کے کنزریویٹو پرائمری انتخابات میں سابق صدرنکولس سرکوزی کوشکست ہوئی ہے۔
جبکہ سابق وزیر اعظم فرانکوئس فلن 44.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے سب سے آگے ہیں ۔الین جوپ نے28.3فیصد اور سرکوزی نے21 فیصدووٹ حاصل کیے۔ فرانس میں صدارتی انتخابات اگلے سال ہوں گے۔