سنگاپور : وائی فائی کی سہولت راسطےمیں جاتے پمل جائے تو کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے وہ بھی مفت میں ہو تو اور بھی اچھا لگے مگر ٹھہریں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سنگاپور میں واقعی خریداروں میں مقبول علاقے آرچرڈ روڈ پر ٹیکنالوجی کو ایک جدید روپ دیا گیا ہے۔ یہاں نصب کوڑے دانوں میں وائی-فائی نصب کردیا گیا ہے جو کوڑے دانوں میں موجود شمسی توانائی سے چلتا ہے۔
مفت وائی فائی آرچرڈ روڈ پر آنے والوں کے لیے نئی چیز ہوگی جو 500 میٹر کی اس سڑک پر 10 مختلف کوڑے دانوں سے یہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ منصوبہ مقامی فون کمپنی اسٹارہب کا ہے جو صبح 11 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک وائی فائی چلائے گی۔ لیکن ایک مسئلہ ہے، کنیکٹ ہونے کے بعد آپ صرف 15 منٹ ہی یہ وائی فائی استعمال کر سکیں گے اور دوبارہ کرنے کے لیے آپ کو پھر لاگ آن ہونا پڑے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ نیٹ ورک کو جام نہ کریں۔
ویسے ایک اور دلچسپ چیز اس وائی فائی نیٹ ورک پر قریب موجود دکانوں کے اشتہارات بھی ہوں گے۔ یہ کارآمد بھی ہو سکتے ہیں اور پریشان کن بھی کیونکہ بہت سارے لوگ اشتہاروں سے تنگ بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اصل میں یہی اشتہار اس مفت منصوبے کو زندہ رکھیں گے۔ کیونکہ اس ایک کوڑے دان کی قیمت 4 ہزار ڈالرز ہے۔