موسم کی تازہ ترین صورتحال،محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کردی

موسم کی تازہ ترین صورتحال،محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کردی

لاہور:ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کا موسم مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی، اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا،  کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔