لاہور :سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شامل ہونے کیلئے پاکستان آئے 5سو سے زائد یاتری واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ہیں ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیا ، اس موقع پر لاہور ریلوے سٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں نے 10روز پاکستان قیام کیا اور بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعد پانچ سو سے زائد یاتری آج واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ہیں ۔سکھ یاتریوں کو 3ٹرینوں سے واپس روانہ کیا جا رہا ہے ۔
لاہور : باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے آئے سکھ یاتری بھارت روانہ
10:17 AM, 21 Nov, 2016