چوروں نے8 گدھوں کی کھالیں چوری کرلیں

09:46 AM, 21 Nov, 2016

سرگودھا میں گدھوں کی پھر شامت آگئی ، نامعلوم چور  8گدھوں کو زہریلے انجکشن لگا کر ان کی کھالیں اتار کر ہمراہ لے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں نامعلوم چوروں نے گدھوں کو رات کی تاریکی میں زہریلے انجکشن لگائے اور مہارت کیساتھ ان کی کھالیں اتار کر فرار ہوگئے ۔علاقہ کے لوگوں نے کینو کے باغ میں 8گدھوں کی بغیر کھال کی لاشیں دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے۔

 پولیس حکام کو موقع پر بلا کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔گدھے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے پر انکشاف ہوا کہ اسے زہریلا انجکشن دیکر پہلے ہلاک کیا گیا اور بعد میں اس کی کھالیں اتاری گئی ہیں ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزیدخبریں