تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہی جیل سے رہا 

 تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہی جیل سے رہا 

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہی جیل سے رہا ہوگئے ۔چودھری پرویز الہی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہی پیلس پہنچ گئے ۔


پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف ملاتھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایاتھا۔

مصنف کے بارے میں