اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی جب کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا گیا، سرکاری عمارات پر قومی پرچم سر نگوں رہا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور قوم مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔