سڈنی:ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا نے حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سکواڈ میں ٹریولنگ ریزورز کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ سٹیو سمتھ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ اس سکواڈ میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک کو ٹریولنگ ریزروز کے طور پر رکھا گیا ہے۔
ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔لیفٹ آرم سپنر ایشٹن ایگر نے 2022 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا لیکن اس کے باوجود انہیں نوجوان سپنر تنویر سانگھا پر ترجیح دی گئی ہے۔
آسٹریلوی سکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس سٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا کے علاوہ ٹریولنگ ریزورز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں۔
آسٹریلوی سکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے۔امریکہ
اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔