حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی  میں اتحاد ہوگیا، اسد قیصر  کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں، ساتھ چلنے کی دعوت

حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی  میں اتحاد ہوگیا، اسد قیصر  کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں، ساتھ چلنے کی دعوت

اسلام آباد:حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی  میں اتحاد ہوگیاہے۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ  حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی  میں اتحاد ہوگیاہے اوراس سلسلے میں اسد قیصر  کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔اس قیصر نے  مولانا فضل الرحمان کو  ساتھ چلنے کی دعوت دی  ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اور اپوزیشن کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ ملاقات بھی طے ہے۔ آئندہ تین سے چار روز میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا جس میں حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈا اور ملکر تحریک چلانے پر غور ہوگا۔

ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں