آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نیٹ مانیٹرنگ پالیسی پر کوئی بات نہیں ہوئی،گردشی قرضے ختم کرنا ہماری ترجیح ،توانائی سیکٹر میں اصلاحات لارہے ہیں: اویس لغاری

06:08 PM, 21 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری  کاکہنا ہے کہ  سولر سسٹمز میں سرمایہ کاری  کی حوصلہ شکنی نہیں چاہتے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سولر سسٹمز میں سرمایہ کاری  کی حوصلہ شکنی نہیں چاہتے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ سولرسرمایہ کاری اس وقت فائدہ مند ہے۔ ایک لاکھ 13 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ کنکشن ہیں،نجی سولر سسٹم سے 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہورہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ کی بندش کے حوالےسے بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نیٹ مانیٹرنگ پالیسی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

گردشی قرضے ختم کرنا ہماری ترجیح ،توانائی سیکٹر میں اصلاحات لارہے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے تمام معاہدے پورے کریں گے۔

مزیدخبریں