پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افرد کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔رؤف حسن پر نجی چینل کے باہر حملہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف حسن جی سیون میں نجی چینل کے دفتر سے نکلے تو ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے بعد رؤف حسن کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔ 

رؤف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن مقدمہ درج کرائیں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔