اسلام آباد : علامہ راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے معروف عالم دین علامہ راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین تعینات کیا ہے۔وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ہیں، وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین کےعلاوہ قرآن بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر بھی ہیں۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو حال ہی میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔