حکومت سندھ ان ایکشن ،سکولوں میں بچوں کے منشیات کے ٹیسٹ   کرنے کافیصلہ 

04:49 PM, 21 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :حکومت سندھ منشیات کے خلاف سرگرم ہوگئی۔  سکولوں میں بچوں کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن  کاکہنا ہےکہ سکولوں میں بچوں کے منشیات کے ٹیسٹ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کلفٹن سے بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کیا ہے، منشیات کے خلاف جہاد کوئی اکیلے نہیں کر سکتا، منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن سنجیدگی سے جاری ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ  منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے بحالی کے مرکز بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعد عمارت کا تعین کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری نے منشیات کے خلاف ہدایات دی ہیں، منشیات کے خلاف سنجیدگی سے کارروائیاں کر رہے ہیں، منشیات کافی حد تک پھیل چکی ہے، متعدد لوگ گرفتار کیے ہیں، کرسٹل اور آئس استعمال کرنے والے معاشرے کے لیے خودکش بمبار ہیں، گٹکا، مین پوری کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے ہو رہے ہیں، ڈاکووں کے پاس جدید ہتھیار ہیں، حکومت سندھ نے جدید اسلحے کے لیے وفاقی حکومت کو لکھا ہے، پولیس کو جدید ہتھیار جلد پہنچا دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں