ہیٹ ویو، ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

04:18 PM, 21 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : ہیٹ ویو کے پیش نظر این کیو ایم نے  کے الیکٹرک سے  لوڈ شیڈنگ  ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔  ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرے۔

  ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ شہریوں کی اموات کی وجہ بن سکتی ہے، بیشتر علاقوں میں 12گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ جاری رہی تو نقص امن کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں سراپا احتجاج لوگوں کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی ہیٹ ویو کے دوران کراچی کو لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیں۔واضح رہے کہ 17 مئی کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔

مزیدخبریں