آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر 10 سے 18 فیصدسیلز ٹیکس لگنے کا امکان

03:32 PM, 21 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر 10 سے 18 فیصدسیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے، ضروری ادویات کے علاوہ دیگر دواؤں کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا تھا۔

دوسری جانب اس معاملے پر خدشہ ظاہر  کیا جا رہا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوتِ خرید سے باہر ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرتے ہیں، لاکھوں لوگ ذہنی صحت، غیر متعدی امراض کے لیے بھی روزانہ ادویات لیتے ہیں۔

مزیدخبریں