ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد

ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے لارجر بینچ نے عمران خان کی طرف سے کاغذات نامزدگی میں بیٹی چھپانے پر ان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دو ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ   کیس پہلے ہی مسترد ہوچکا ہے  یہ  کیس ناقابل سماعت ہے۔