لاہور: لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری پرویز الٰہی کی انٹی کرپشن کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی پھر لٹک گئی ، پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا۔
پنجاب پولیس نے نو مئی کے 20 کیسز میں چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے، آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں درج تین مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد کے چار کیسز میں بھی نامزد کیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کو راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا،ضلع اٹک کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے بھی ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔