اسلام آباد: بجٹ سےپہلے شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی اور بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ نیپرا نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور اس کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا گیا ہے۔