لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت میں کہا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا وکیل پرویز الہی کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہی نے وصول نہیں کی۔اینٹی کرپشن پرویز الہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔
اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا اور 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے درخواست عدالت میں دائر کی۔