نئی دہلی: بھارت میں موٹے پولیس افسران کی شامت آگئی، ان کوموٹاپے کو کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ ریٹائرڈ کرنے کاحکم جاری کردیاجائے گا۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں محکمہ پولیس نے زیادہ وزن والے افسروں کو ہدایت کی ہے وہ اپنا وزن کم کریں نہیں تو ریٹائرڈ ہوجائیں۔
آسام پولیس نے افسران کو مخصوص ڈیڈ لائن دی تھی۔ آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے اعلان کیا تھا تمام افسران کا باڈی ماس انڈیکس پیشہ ورانہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔
ان کاکہنا ہے کہ جن کا زیادہ وزن طبی وجوہات سے متعلق ہے۔ وہ اس ہدایت سے مستثنیٰ ہیں، 60,000 کے قریب پولیس کے موٹے افسران کو دُبلا ہونے یا رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا۔
واضح رہے کہ 2020 میں بھارتی پنجاب کی ایک عدالت نے زیادہ وزن والے پولیس والوں کو غیرقانونی تاجروں اور منشیات فروشوں پر چھاپے مارنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فرنٹ لائن ڈیوٹی کیلئے تیزی سے بھاگنے میں ناکام رہتے ہیں۔
واضح رہے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے گزشتہ ماہ 300 ایسے پولیس افسران کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کیے تھے جو جسمانی طور مکمل فٹ نہیں تھے۔