پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کےساتھ تھے۔بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا۔ پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔
انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے۔ عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔
عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی، کرنل شیر خان شہید سے یکجہتی میں کل بھی ہم نےاحتجاج کیا تھا۔ خیال رہے کہ عثمان ترکئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔