ٹائیفائیڈ کے کیسز،کراچی میں  محکمہ صحت نے  ہدایات جاری کردیں

05:17 PM, 21 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:کراچی میں ٹائیفائیڈ کے کیسز کی وجہ سے محکمہ صحت نے  ہدایات جاری کردی ہیں۔کراچی میں   ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے  کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس وجہ سے  محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔


 محکمہ سندھ کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کسی بھی بخار کے علاج کے لیےغیرضروری طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات نہ دی جائیں ۔

ایڈوائزری  کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد دی جائیں۔ جاری ایڈوائزری میں ماہرین صحت نے  ویکسی نیشن سے محروم بچوں کو فوری ویکسین لگوانے کی بھی سفارش کی ہے اور حفاظتی انتظاما ت کی تلقین کی گئی ہے تاکہ کسی بھی خطرے  سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں