اسلام آباد:تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر بیٹی ایمان مزاری نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایمان مزار ی نےسوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کیا کہ مجھے اپنی والدہ واپس گھر چاہئیں۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے لکھا میری والدہ کسی بھی قسم کے پرتشدد واقعات میں ملوث نہیں ہیں تو وہ کیوں جیل میں ہیں؟
ایمان مزاری نے ٹویٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ بچپن کی تصویر بھی شیئر کی اور ہیش ٹیگ ریلیز شیریں مزاری اور ہیش ٹیگ ریلیز آل پولیٹیکل پرزنرز بھی لکھا۔
I want my mother back home. She has not been involved in any acts of violence so why is she still in jail? @CMShehbaz @OfficialDGISPR#ReleaseShireenMazari #ReleaseAllPoliticalPrisoners pic.twitter.com/WcGg16tVyr
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 21, 2023